منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

ریکوڈک معاہدے پر 2 اتحادی جماعتوں کے وزرا نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

ریکوڈک معاہدے پر وفاقی حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں کے وزرا نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ریکوڈک معاہدے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے وزرا نے بائیکاٹ کیا۔

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک معاہدے کو 18ویں ترمیم کے خلاف قرار دیا۔

دونوں پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کابینہ اجلاس میں آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور کارروائی کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔

کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.