منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

پشاور: بھتہ نہ دینے پر سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ

سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے حملہ کیا گیا۔

پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سابق صوبائی وزیر کے بیٹے حسین جاوید نے کہا کہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو دن قبل بھی گھر کی چھت پر ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

حسین جاوید نے مزید بتایا کہ گھر کی چھت پر دستی بم پھینکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے دی تھی۔

سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دیندار خاندان ہے، زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، بھتا نہ دے کر مارنے پر ہمیں شہادت کی موت نصیب ہو گی۔

حاجی جاوید نے مزید کہا کہ پہلےگھر کی چھت پر، اس بار میرے زیر تعمیر کمپاؤنڈ پر بم پھینکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو سیکیورٹی کی درخواست دی ہے، افغانستان کے واٹس ایپ نمبروں سے ایک ہفتے سے بھتہ کالز آرہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.