منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔

ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ نسیم شاہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے ری ہیب پر کام کریں گے۔

انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیم کل دوپہر کو ملتان سے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی کا سفر کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.