مصر نے انٹرنیشنل نیول ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی، 34 اقوام کی نیول فورسز پر مشتمل ’کمبائنڈ ٹاسک فورس 153‘ پچھلے سال تشکیل دی گئی تھی جس کا ہیڈکوارٹر بحرین میں ہے۔
امریکی بحریہ کے کیپٹن رابرٹ فرانسس نے مصری بحریہ کے ریئر ایڈمرل محمود عبدالستار کو کمانڈ سونپی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مصر نے اس فورس کی کمانڈ لی ہے، اس موقع پر ایئر ایڈمرل عبدالستار نے کہا کہ میں علاقائی ممالک، پارٹنرز اور شراکت دار اقوام کے ساتھ کام کرنے پر توجہ دوں گا تاکہ خطے میں سمندری سیکیورٹی اور استحکام برقرار رکھا جاسکے۔
مصر نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی بحری استعداد میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بحری کشتیوں کے اعتبار سے سب سے بڑی بحریہ ہے۔
بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے ساتھ مصر کی 2 ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے۔
Comments are closed.