پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ 10 سال کا توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
چیئرمین پی اے سی نورعالم کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا ، جس میں توشہ خانہ کا 10 سال کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ ججوں ، بیورو کریٹس سمیت تمام افراد کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کوملنے والے تحائف کا ریکارڈ پی اے سی اجلاس میں پیش کریں۔
چیئرمین پی اے سی نے مزید کہا کہ وزرائےاعظم، آرمی چیفس، نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز ، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ میں پیش کیا جائے ۔
پی اے سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.