امریکا میں 2012ء سے اب تک اسکول میں فائرنگ کے 189 واقعات میں 279 سے زائد افراد مارے گئے۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات کے بعد سے گن کنٹرول پر بحث بھی جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2012ء میں ریاست کنیکٹی کٹ کے اسکول میں فائرنگ سے 20 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے۔
جس کے بعد اس وقت کے امریکی صدر اوباما نے گن کنٹرول کی قانون سازی کیلئے عزم کا اظہار کیا۔
دس سال بعد موجودہ ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے بھی نیم خود کار رائفلوں پر پابندی لگانے کے وعدے کی تجدید کی ہے۔
Comments are closed.