منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

یوکرین پر میزائل حملوں میں ملوث روسی کمانڈروں اور ایرانی تاجروں پر برطانوی پابندیاں

برطانیہ نے یوکرینی شہروں پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے پر بارہ روسی فوجی کمانڈروں اور ایرانی تاجروں پر پابندیاں لگا دیں۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہروں اور وہاں کے معصوم شہریوں پر روسی فوج کے حملوں کا احتساب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تنہا ہوتی ہوئی ایرانی حکومت پیوٹن کے ساتھ مل کر اپنی بقا کی کوشش کر رہی ہے۔

برطانیہ نے یوکرینی شہروں پر میزائل حملوں میں ملوث 12 روسی فوجی کمانڈروں اور حملوں میں استعمال ہونے والے فوجی ڈرونز کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ایرانی تاجروں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

پابندیوں میں شامل افراد پر سفری اور اثاثے منجمد ہونے کی پابندیاں ہوسکتی ہیں۔

امریکا اور مغربی ممالک کا دعویٰ ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں ایرانی ساختہ ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں، روس اور ایران نے مغرب کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.