آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس افسران اور ایک شہری ہلاک ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے تفتیشی کیس میں شامل خاتون اور مرد پولیس افسران کو ویئمبلا کے علاقے میں ایک گھر پر بلایا گیا۔
پیر کی شام ساڑھے چار بجے جیسے ہی پولیس افسر گھر کے بیرونی احاطے میں داخل ہوئے دو مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی گئی اور انہیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔
پولیس کے مطابق قریب ہی موجود شخص بھی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
پولیس افسران کے قتل کے بعد خصوصی دستوں نے گھر کا محاصرہ کرلیا جن میں 16 اہلکار شامل تھے۔
رات ساڑھے 10 بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
Comments are closed.