
کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عدنان کی اسی ماہ شادی طے تھی۔
پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا، جس کی لاش سرگودھا روانہ کر دی گئی ہے، وہ ٹیکسٹائل مل میں بطور ویلڈر اور الیکٹریشن ملازمت کرتا تھا
پولیس نے بتایا ہے کہ عدنان کو ملازمت سے گھر واپسی کے راستے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی 25 دسمبر کو شادی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق عدنان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
پولیس کے مطابق عدنان کے رشتے داروں نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی۔
Comments are closed.