پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

بھارت: اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں کئی چینی اور کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جھڑپیں 9 دسمبر سے شروع ہوئیں، اس خبر پر تاحال چینی اور بھارتی وزارت خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

6 زخمی بھارتی فوجی علاج کے لیے گوہاٹی لائے گئے، واقعے کے بعد بھارتی اور چینی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔

چینی اور بھارتی فوج کی 2020ء میں لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں بھارت کے 20 فوجی مارے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.