الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کےلیے ترمیم شدہ اقرار نامہ جاری کردیا ہے۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق امیدوار ترمیم شدہ اقرار نامہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق اس اقرار نامے میں بچوں کی تاریخ پیدائش اور شناختی کارڈ کا نمبر بھی لکھنا ہو گا۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق غیر ملکی شہریت کیا پیدائشی ہے یا بعد میں حاصل کی، اقرار نامہ میں تحریر کرنا ہوگا۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق اقرار نامے کے ساتھ غیر ملکی شہریت چھوڑنے کی دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی۔
Comments are closed.