پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

پاک افغان سرحد بابِ دوستی آج کھولنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر چمن نے آج سے بابِ دوستی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سرحد کے کھلنے سے دونوں جانب پھنسے تمام شہریوں کو آنے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا، دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی اور کسٹم ہاؤس کو بھی خالی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.