عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبوں صلاح الدین اور کرکوک میں داعش کے 6 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔
عراقی فوج کے میڈیا سیل نے 6 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، داعش کے خلاف آپریشن میں مقامی قبائلیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
ہلاک جنگجوؤں کے قبضے سے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، 2 جنگجو خودکش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
عراقی فوج کے میڈیا سیل کے مطابق فضائیہ نے کرکوک کے ایک غار پر ایف- 16 طیاروں سے بمباری کی، جہاں داعش کے دہشت گرد پناہ لیے ہوئے تھے۔
عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد نہیں فراہم کی گئی۔
Comments are closed.