اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ

صوبۂ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے ڈینگی کے 3، گوجرانوالہ اور قصور سے2، 2  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخو پورہ، سرگودھا، نارووال اور منڈی بہاؤالدین سے ڈینگی کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں رواں سال کے دوران اب تک 18 ہزار 916 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کا شکار 137 مریض زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.