پاکستان کے شہر لاہور کے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر مبین امریکا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر مبین لاہور کے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہریار کے بیٹے تھے۔
بیٹے کے انتقال کے حوالے سے اُن کے والد ڈاکٹر شہریار نے بتایا کہ ڈاکٹر مبین امریکا میں اپنے بیٹے کے ہمراہ سمندر میں تیراکی کررہے تھے۔
ڈاکٹر شہریار نے بتایا کہ ڈاکٹر مبین کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو بچالیا گیا جبکہ وہ خود ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.