اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

کراچی میں لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی میں لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ  شارع فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب  پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری سے لوٹ مار کے دوران فائرنگ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیکن اس کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت 24 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر گولیاں لگیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سلیم بھی زخمی ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.