اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

دیکھنا یہ ہے کہ ڈیلی میل سے غلطی کس نے کروائی: رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخہ رانا ثناء اللّٰہ کا ڈیلی میل کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معافی مانگنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں دیکھنا یہ ہے کہ ڈیلی میل سے غلطی کس نے کروائی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ یورپ کے ادارے میرٹ پر کام کرتے ہیں، برطانوی اخبار نے تسلیم کیا کہ شہباز شریف پر الزام اس کی غلطی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان فراڈیوں نے ڈیلی میل کے نمائندے کو بلا کر چکمہ دیا، ڈیلی میل کی خبر شریف فیملی کے خلاف ہی نہیں ملک کے لیے بھی نقصان دہ تھی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شہزاد اکبر پتہ نہیں کہاں چھپے ہوئے ہیں، جنہوں نے ملک کو کروڑوں، اربوں کا ٹیکہ لگایا، عمران خان اور شہزاد اکبر پاکستان اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔

کراچی / اسلام آباد برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے…

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو ان مکروہ چہروں کو پہچان لینا چاہیے، جعل ساز انسان نے وزیرِ اعظم بن کر ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم ان کو پہچان لے ورنہ یہ ملک کے لیے بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، ان کی بے شرمی اور بے حیائی واضح ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.