جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سرخرو ہوئے۔

مریم اورنگزیب عمران خان اور شہزاد اکبر نے شریف خاندان پر بےبنیاد، جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کے حوالے کیا تھا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے تھے شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھا گئے، عمران خان اور شہزاد اکبر نے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، ان پر الزامات لگائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے جو الزامات لگائے، اس پر یہ عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرسکے، شہباز شریف کے خلاف پورا کیس ٹرائل سے گزرا، اس کے بعد ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیرمشروط معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.