بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

سابق وزرائے خزانہ متفق ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں پچھلے 8 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں سابق وزرائے خزانہ اس بات پر متفق ہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر حکومت اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے زائد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے دسمبر کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر 5 ارب ڈالر رہ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.