جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار جاپان کے لڑاکا طیارے فلپائن پہنچ گئے

جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار جاپان کے لڑاکا طیارے فلپائن پہنچ گئے۔

جاپانی ایف-15 طیارے دونوں ملکوں کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے کلارک ایئربیس پہنچے ہیں۔

جاپان اور فلپائن کی مشترکہ 27 نومبر سے دفاعی مشقیں جاری ہیں جو 11 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

جاپانی فضائیہ کے 60 افسران اور اہلکار پہلے ہی کلارک ایئربیس پر موجود ہیں۔

جاپانی فضائیہ کے مطابق ایک ری فیولنگ اور ایک ٹرانسپورٹ طیارہ بھی فلپائن کی ایئربیس پر بھیجا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم میں تین برس تک فلپائن پر جاپان کا قبضہ تھا۔

اس دوران امریکی افواج کے خلاف حملے میں استعمال ہونے والے جاپانی طیارے کلارک ایئربیس سے پرواز بھرا کرتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.