بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد گرفتار

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات کے حوالے سے ہمارا ملک چوکس ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

جرمنی میں پولیس نے متعدد چھاپے مار کر انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جو حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاری کر رہے تھے۔

گرفتار افراد کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے، گرفتار گروپ کا ارادہ پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا تھا۔

حکومت گرانے کی سازش میں جرمنی کی انتہاپسند تحریک کے ارکان بھی شامل ہیں، جرمنی کی انتہاپسند تحریک نسل پرستانہ نظریات کی حامی اور جدید جرمنی کی مخالف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.