بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں کل شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.