فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی اسپین کے خلاف تاریخی فتح پر غزہ میں بھی شاندار انداز میں جشن منایا گیا۔
ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے اسپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس تاریخی موقع پر مراکش کے کھلاڑی اسرائیلی فوج کے جبر میں زندگی گزارنے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے اور فٹبال گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، فلسطین میں بھی مراکش کی فٹبال ورلڈ کپ میں اس تاریخی کامیابی کا مراکش کے جھنڈے لہرا کر شاندار انداز میں جشن منایا۔
اس حوالے سے فلسطین کے شہرغزہ اور مقبوضہ یروشیلم سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
مراکش نے اسپین کو پینلٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
Comments are closed.