
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 11 دن کی بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراب سین ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اغوا ہوئی ہی نہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، خاتون اپنی سہیلی کی بچی کو گھر لائی تھی۔
خاتون نے چند دن بچی کو اپنے پاس رکھا اور پھر خاتون نے والدہ کے ہمراہ بچی کو جنگل اسکول کے قریب سہیلی کو واپس کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کےلیے جھوٹ بولا۔
Comments are closed.