بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

بنگلادیش کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران روہت شرما زخمی

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاتھ پر گیند لگ گئی جس کے بعد انہیں ایکس رے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کو کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران بائیں انگوٹھے پر گیند لگی جس کے باعث ان کی انگلی سے خون بھی نکل رہا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے روہت شرما کی چوٹ کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں اسکین کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شرما کو ایکس رے کے لیے مقامی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

روہت شرما کی غیرموجودگی میں نائب کپتان کے ایل راہول ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.