بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو 1-6 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔

کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے اپنے حریف کی ایک بھی نہ چلنے دی، پرتگال کے کھلاڑیوں نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔

پرتگال کے کھلاڑی گونکالو راموس نے ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کو مشکل میں ڈالا۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا،مراکش ،اسپین کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گونکالو راموس نے میچ کے 51ویں اور 67ویں منٹ میں دو اور گول کئے، جبکہ پرتگال کے پیپے، رافیل گوریرو اور رافیل لیو نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

پری کوارٹر فائنل میں سوئس ٹیم مکمل طور پر بیوس نظر آئے اور ا ن کی ٹیم میچ میں بمشکل ایک گول ہی کرپائی۔

سوئٹزرلینڈ سے شاندار کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پرتگال کی ٹیم کو مراکش کا سامنا کرنا پڑیگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.