کیا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کی راہ ہمور ہوگئی؟
ماہر قانون نے سپریم کورٹ سے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیے جانے کے بعد رائے کا اظہار کیا ہے۔
کیا نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی؟ اس سوال پر ماہرقانون عرفان قادر نے جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے لیے قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ وہ کب وطن واپس آتے ہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیر سیاسی امور ایاز صادق نے نواز شریف کی جنوری 2023ء میں وطن واپسی کی خبر دی ہے۔
پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارٹی آرگنائز کرنے اور امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا کام نواز شریف ہی کریں گے ۔
Comments are closed.