جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے متعلق شہریوں کی آگاہی اور حفاظت کیلیےتجاویز جاری

کورونا وائرس  سے متعلق شہریوں کی آگاہی اور حفاظت کے لیے محکمہ صحت نے تجاویز جاری کردیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ کھلی فضا بند کمروں کی نسبت محفوظ ہے، کم وقت کا ساتھ مناسب ہے، بیمار شخص کو آئسولیشن میں رکھیں، کم سے کم جسمانی رابطہ ہو۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے کہا کہ سماجی فاصلے کے طور پر کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، آنکھوں، ناک اور منہ کو بغیر ہاتھ دھوئے یا سینیٹائزر کے استعمال کے  ہرگز نہ چھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کھانسی یا چھینک کے وقت ہاتھ کے بجائے بازو یا کہنی سے ناک اور منہ کو ڈھانپیں،  بزرگوں کی فوری طور پر ویکسنیشن لازمی کروائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.