منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

2019ء کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز کی نفع بخش پوزیشن میں واپسی متوقع

کورونا وائرس کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی 2019ء کے بعد دوبارہ نفع بخش صورتحال میں واپسی متوقع ہے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے مطابق 2023ء میں فضائی انڈسٹری کو مجموعی طور پر 4.7 ارب ڈالر کا منافع ہوگا جبکہ 779 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2019ء کے بعد پہلی بار، فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 4 ارب سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

2020ء اور 2021ء میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 137.7 ارب ڈالر اور 42 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.