منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

جان کی پروا کئے بغیر بیٹی کو بہادری سے بچانے والی ماں کی ویڈیو وائرل

بلاشبہ ماں بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے، جس کا مظاہرہ ایک بہادر ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کی جان جنگلی جانور سے بچاکر کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ (Connecticut) میں ایک سَر پِھرے راکون (ایک گوشت خور جنگلی جانور، جو شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے) نے اسکول وین کی منتظر 5 سالہ بچی پر اس کے گھر کے دروازے پر حملہ کردیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے ننھی بچی اپنی جان بچانے کے لیے اپنی ماں کو آوازیں لگاتی ہے۔

بچی کی چیخ و پکار سن کر اس کی ماں اپنی جان کی پروا کئے بغیر فوراً راکون پر جھپٹتی ہے اور اس کے پنجوں سے اپنی بیٹی کو چھڑوا کر گھر کے اندر کرتی ہے۔

دریں اثنا وہ راکون بھی بچی کو چھوڑ ماں پر حملہ کردیتا ہے، جب ماں کو یقین ہوگیا کہ بیٹی گھر کے اندر محفوظ ہوگئی ہے، تو پھر وہ اپنے آس پڑوس میں دیگر گھر والوں کو چیخ چیخ کر بتاتی ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔

پھر کسی تدبیر سے اپنے آپ کو بھی اس خون خوار جانور کی گرفت سے چھڑا کر اسے دور پھینک دیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.