منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب واحد امید وار

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ایشین کپ 2027 کی میزبان کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اے ایف سی کے مطابق آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عربین فٹبال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو میزبانی کے لیے 17 اکتوبر 2022 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کپ کی میزبانی باضابطہ طور پر دے دی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ 2023 ایشا کپ کی میزبانی چین کو کرنی تھی تاہم اب چین اپنی زیرو کوویڈ 19 کی پالسی کے باعث میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا۔

جس کے بعد اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.