منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

مسجد الحرام میں 4 زبانیں بولنے والا سیکیورٹی اہلکار کون ہے؟

مسجد الحرام میں حسام الرفاعی نامی سیکیورٹی اہلکار نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حسام الرفاعی 4 زبانیں بول سکتا ہے جس سے وہ یہاں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

حسام الرفاعی نے یہ زبانیں مشق کر کے اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین سے بات چیت کر کے سیکھی ہیں۔

حسام کے مطابق 4 زبانیں سیکھ کر اسے آنے والے زائرین کو نقل و حرکت اور دیگر امور میں رہنمائی فراہم کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

الرفاعی نے عرب میڈیا  کو انٹرویو میں اپنے احساسات اور پانچ سال سے مسجد الحرام میں کام کرنے کے اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللّٰہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

حسام الرفاعی نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے لوگوں کے درمیان سے الگ کر کے مقدس ترین مسجد میں کام کرنے کا اعزاز دیا تا کہ میں آنے والوں کا خادم بن سکوں، یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.