منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات نہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے حوالے سے درخواست پر دیا۔

درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کے بیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی عدالت میں اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.