پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

سوڈانی افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں، جنرل عبدالفتاح

سوڈان کے سربراہ خودمختار فوجی کونسل جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ فوج نے اپنے عبوری اقتدار کے دوران کئی مقاصد کیلئے کوششیں کیں۔ افواج کو آئین اور قانون کے مطابق منتخب حکومت کے ماتحت کیاجائے۔

سیاسی فریم ورک پر خرطوم میں ہونے والی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عبدالفتاح البرہان کا کہنا تھا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے یا کسی بھی جماعت یا گروہ بندی یا نظریے کی حمایت سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افواج کو اپنے اختیارات کو مخصوص شخصی، سیاسی، گروہی یا قبائلی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ مسلح افواج سول حکومت کو تسلیم کر کے اپنی پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں۔ مسلح افواج سیاسی محاذ آرائیوں کے دوران غیرجانبدار رہے۔

انہوں نے کہا فوج اپنی تمام توجہ سرحدوں کے دفاع اور غیرملکی جارحیت روکنے پر رکھے۔ ملک کی جامع سیکیورٹی پالیسی تیار کرکے خارجہ پالیسی سے مربوط کرنا صرف سول حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا سول حکومت مسلح افواج کے تکنیکی امور میں مداخلت کرنے سے گریز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.