پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

پرویز الہٰی نے ساڑھے3 سال عمران کی نیپیاں بدلنے کے بیان کو غلطی قرار دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت کے ساڑھے تین سال عمران خان کی صرف نیپیاں بدلی گئیں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غصے کی بات تھی، روانی میں منہ سے نکل گئی۔

 پرویز الہٰی نے ماضی کے اپنے اس بیان کو غلطی قرار دے دیا، فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کے منفی بیانات کو بھی غلط قرار دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے حوالے سے جنرل فیض اور جہانگیر ترین نے بتایا، عثمان بزدار کی وجہ سے ہمارے 4 سال ضائع ہوگئے، جنرل فیض پنجاب کی ایڈمنسٹریشن سے متعلق میری کچھ باتیں مان لیتے تو ہمارے 4 سال ضائع نہ ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.