پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

تھوڑا پازیٹو ہوکر کھیلتے تو ہم ٹیسٹ جیت سکتے تھے، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کھلاڑی تھوڑا پازیٹو کھیلتے تو پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔

راولپنڈی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر عبدالرزاق نے تبصرہ کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک پاکستان نے 257 رنز بنا لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑا ساتھی پوزیٹو کھیلتے تو انگلینڈ کے خلاف پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید  کہا کہ پاکستانی بیٹرز 4 رنز کے اوسط سے بھی بیٹنگ کرتے تو جیت سکتے تھے، سارا کریڈیٹ انگلش بولرز کو دینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.