پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

ملیریا کی پھیلتی وبا، بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا تیزی سے سیلاب متاثرین کو اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہے جبکہ  بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے، بھارت سے پاکستان کے لیے مچھر دانیوں کی خریداری گلوبل فنڈ کو کرنی ہے۔

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ روز ڈینگی کے37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این او سی دے چکی جبکہ  بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6 تا 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت حکام کا بتانا ہے کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طور پر بھی اچھی اور معیاری مچھر دانیاں بنا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.