بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے مالم جبہ میں سیر سپاٹے

پشاور زلمی کے کھلاڑی مالم جبہ پہنچ گئے، غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ جبکہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

مالم جبہ میں جہاں ڈیرن سیمی نے بھنگڑا ڈال کر ٹھنڈے ماحول کو گرمادیا، وہیں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے مالم جبہ کے مقامی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سکس کے میچز ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی مصروفیت کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہیں ۔

میچ میں پشاور زلمی نے مالم جبہ الیون کو شکست دے دی۔

 کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مالم جبہ اور سوات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا حسین ترین خطہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.