اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

روس پر آئل پرائس کیپ 5 دسمبر سے لاگو ہوجائے گا، یورپی یونین

یورپی یونین کی جانب سے روس پر آئل پرائس کیپ کل مورخہ 5 دسمبر سے لاگو ہوجائے گا, جس کے بعد روس کو اس کی پiٹرولیم مصنوعات کےلیے 60 ڈالر فی بیرل سے زائد ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا بیان میں واضح کردی۔

انہوں نے کہا کہ ‘روس سے خام تیل اور پیٹرولیم تیل کے لیے تیل کی خریداری کی قیمت کی حد کل سے لاگو ہو جائے گی’۔

جوزپ بوریل نے مزید کہا کہ ہمارے شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ یہ کیپ روس کی آمدنی میں زبردست کمی کرے گا، توانائی کی عالمی قیمتوں کو مستحکم اور  توانائی کی فراہمی کے منفی نتائج کو کم کرے گا۔

اس سے قبل یورپین کونسل نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ یورپین ممالک تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روک تھام اور روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے اور اس کی آمدنی کے ذرائع میں کمی کےلیے اس کے خام تیل کی قیمتوں کو 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.