انسپیکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی یونیورسٹی کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے تو پولیس کو آگاہ کیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر کام کریں۔
پہلے بھی دو دفعہ خطوط لکھے جاچکے ہیں، اب تیسری بار یاد دہانی کروائی گئی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے 6 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمہ کےلیے حتمی کارروائیاں کرنے کی سخت تنبیہ بھی کی۔
Comments are closed.