قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے تیز کھیلا۔
راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف ہمیں نیچرل گیم کھیلنے کا کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برینڈن میک کلم کے آنے سے اُمید کر رہے تھے کہ انگلینڈ ایسی ہی جارحانہ کرکٹ کھیلے گا۔
آل راونڈر نے مزید کہا کہ اپنی آف اسپن بولنگ پر ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرتا رہتا ہوں۔
Comments are closed.