گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ سے محبت کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخر ہے کراچی کا اردو بولنے والا بیٹا ہوں، سندھ دھرتی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دھرتی پر رہتے ہیں، ہمیں اس کی ثقافت سے پیار ہے، سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، صوفیا نے محبت کا پیغام دیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ محبت کے پیغام کو سندھ سے پورے پاکستان میں پھیلایا جائے،ثقافت سب کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آج کے دن بھی سیلاب متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔
Comments are closed.