کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیتی نے سندھ کلچرل ڈے کے موقع پر اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیتی نے شلوار قمیض زیب تن کر کے سندھ کا ثقافتی پہناوا اجرک اور ٹوپی بھی پہنی۔
انہوں نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
بخیت عتیق الریمیتی نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کے ساتھ آج ہم کلچرل ڈے منا رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے سندھ کے عوام بالخصوص سندھ حکومت کو اس دن کے موقع پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
Comments are closed.