پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے بدستور بدحال رہنے سے دیوالیہ ہونے کاخطرہ بڑھ گیا۔
ان کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر آ جائے گا، مہنگائی کم ہو گی اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ اُلٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ صورتِ حال دیکھ کر تو دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔
Comments are closed.