صوبۂ پنجاب میں گزشتہ روز ڈینگی کے37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے لاہور سے 18، فیصل آباد سے 7 اور گوجرانوالہ سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے ملتان سے 4 اور راولپنڈی سے 2 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 45 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.