پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

کشمیر بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز میں ن لیگ، وارڈز میں PTI آگے

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسلوں میں سے 37 کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 15، پی ٹی آئی 12 اور پیپلز پارٹی 6 یونین کونسلوں کی نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔

دوسری جانب پونچھ ڈویژن کے 787 وارڈز میں سے 252 وارڈز کے سرکاری نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف 62، مسلم لیگ ن 59، پیپلز پارٹی 55، جموں کشمیر پیپلز پارٹی 4 جبکہ آزاد امیدوار 70 وارڈز کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.