پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کی 1 نشست پر پولنگ جاری

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کی 1 نشست پر پولنگ جاری ہے۔

ریٹرننگ آفیسر محمد تنویر کے مطابق رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کی مذکورہ نشست پر صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

پولنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نشست پر 6 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسلوں میں سے 37 کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے وارڈ نمبر 2 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ساجد مشوانی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.