اتوار 9؍جمادی الاول 1444ھ 4؍دسمبر 2022ء

خورشید شاہ کی عدالت سے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی درخواست

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر سے علاج کے لیے برطانیہ جانے کی درخواست کردی۔

خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔

احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھرمیں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر خورشید شاہ کی ضمانت منظور اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.