ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، جنرل عاصم منیر

response

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی بھرپورجواب دیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے معاملے پر بھارتی قیادت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا۔ سپہ سالار کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قالیت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

سپہ سالار کا کہنا تھاکہ واضح طور پر بتا دوں ملکی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھی جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فوج عوامی حمایت سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب بھرپور طاقت سے دے گی، بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

You might also like

Comments are closed.