پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم پی اے انجینئر فہیم احمد کو نہیں بلایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے فہیم احمد نے ماضی میں پی ٹی آئی پالیسی کےخلاف بیان دیے۔
ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے فہیم احمد پارٹی کاحصہ نہیں ہیں اس لیے نہیں بلایا گیا۔
انجنیئر فہیم احمد نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، مجھے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.